سرفراز نواز نے پاکستانی ٹیم کو بھارت سے بہتر قرار دے دیا

شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس لاجواب ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر


Sports Reporter August 11, 2023
فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کی ٹیم کو بھارت سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس لاجواب ہے، وہ اس وقت نئے گیند کے ساتھ بولنگ کرنے والا نمبر ون پیسر ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریورس سوئنگ کے بانی کا موقف تھا کہ پاکستان کا کمبی نیشن بھارت کے مقابلے میں زیادہ اچھا دکھائی دے رہا ہے، بھارتی ٹیم کے کپتان کی اپنی پرفارمنس اچھی نہیں جا رہی، اوپننگ اور مڈل آرڈز پوزیشن میں ہر بار تبدیلیوں کی وجہ سے بھارتی ٹیم ابھی تک سیٹ نہیں ہو پا رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا ہے، وہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انضمام الحق نے بڑے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ سری لنکا کی کنڈیشنز میں انجریز کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ 18 کھلاڑیوں کو وہاں بھیجنا درست فیصلہ ہے۔

سرفراز نواز کے مطابق ذکا اشرف نے میرا پینشن کا معاملہ حل کر دیا ہے، جس پر ان کا شکر گزار ہوں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سربراہ نے ساتھ اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ دوسرے تمام کرکٹرز کی فلاح وبہبود کا بھی بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

سرفراز نواز نے نوجوان پیسرز کو باولنگ کے گر سکھانے کے لیے بلامعاوضہ خدمات پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں