اپنی زندگی پر بننے والی فلم سے کوئی پریشانی نہیں پریانکا چوپڑا
زندگی میں حاصل کرنے کیلیے بہت کچھ باقی ہے، بوڑھی ہوجاؤں تب یہ فلم بنانا بہتر ہوتا، پریانکا چوپڑا
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انھیں اپنی زندگی پر بننے والی فلم سے کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن اسے صحیح وقت پر بنایا جانا چاہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسیم مرچنٹ پریا نکا کی زندگی پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ اسیم پریانکا کے ماڈلنگ کے دنوں میں ان کے دوست تھے۔ اور آخری بار سلمان خان کی فلم وانٹڈ میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئے تھے۔ پریانکا پر بننے والی فلم کے ساتھ وہ فلمسازی کے شعبہ میں قدم رکھیں گے۔
پریانکا نے کہا کہ اچھا لگا یہ جان کر کہ لوگ میری زندگی پر فلم بنارہے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا ہے کہ میں اتنی بڑی اداکارہ ہوں کہ کوئی میری زندگی پر فلم بنائے۔ فی الحال پریا نکا ہندوستانی باکسر میری کام کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔