فلم فیسٹیول میں مداح نے کارتک آریان کو شادی کی پیشکش کر دی
کارتک آریان شادی کی پیشکش پر شرما گئے
اسٹارڈم اور بہترین اداکاری سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے کارتک آریان کو فلم فیسٹیول میں مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔
کارتک آریان ان دنوں آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے موجود ہیں جہاں ان کی فلم ستیا پریم کی کتھا کی نمائش جاری ہے۔
فیسٹیول میں مداحوں کے ساتھ گفتگو کیلئے رکھے گئے ایک سیشن میں کارتک کو ان کی ایک دیوانی مداح نے بھرے مجمے میں شادی کی پیشکش کر دی۔
لڑکی نے اداکار سے کہا کہ 'میں جانتی ہوں اس کے بعد مجھے دوبارہ کبھی یہ سوال کرنے کا موقع نہیں ملے گا، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟' نوجوان مداح کی پیشکش پر کارتک آریان بھی شرما گئے اور مسکرانے لگے۔
کارتک مداح کی پیشکش پر سوچ میں پڑگئے اور کہا کہ 'کوئی پریم کتھا پوچھ رہا ہے کوئی شادی کیلئے پروپوز کر رہا ہے ایسا لگ رہا ہے میرا سویمور ہے یہاں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیمرے کے سامنے آپ کو اس کا جواب کیسے دوں'۔
ستیا پریم کی کتھا اسٹار کارتک آریان نے مزید کہا کہ 'مگر آپ مجھ سے گلے ضرور مل سکتی ہیں'۔ یہ کہہ کر کارتک نے اپنی مداح کو گلے لگا لیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کارتک آریان کو شادی کی پیشکش کی موصول ہو چکی ہیں ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو روزانہ شادی کیلئے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔