سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس غیر حاضر ملزمان پولیس افسران کے ضمانتی مچلکے منسوخ

ملزمان کو بہت وقت دیا، مزید مہلت نہیں دی جا سکتی، دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے ریمارکس

(فوٹو: فائل)

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں عدالت نے غیر حاضر ملزمان پولیس افسران اور اہل کاروں کے ضمانتی مچلکے منسوخ کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ میں نے بہت وقت دیا، ملزمان کو مزید مہلت نہیں دی جا سکتی ۔ ملزمان ضمانتوں پر ہیں اور سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔


دوران سماعت متعدد ملزمان پولیس افسران اور اہل کار حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے، جن میں ڈی ایس پی رضوان، بشیر نیازی، کاشف خلیل اور دیگر شامل تھے۔عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشن علی ناصر رضوی بھی پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے غیر حاضر ملزمان پولیس افسران اور اہل کاروں کے ضمانتی مچلکے منسوخ کردیے اور وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے 18 اگست تک سماعت ملتوی کردی۔
Load Next Story