راولپنڈی میں ہل چلانے پر تنازع چچا نے 18 سالہ بھتیجے کو قتل کردیا
مقتول کا ماموں راحیل بھی گولی لگنے سے زخمی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے تلاش شروع کردی
چچا نے ہل چلانے کے تنازع پر فائرنگ کرکے 18 سالہ بھتیجے کو قتل کردیا۔
تھانہ جاتلی کے علاقے موہڑہ پھل میں زمین پر ہل چلانے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چچا نے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے 18 سالہ بھتیجے عبدالرافع کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران مقتول کا ماموں راحیل بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ مقتول کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔