صرحا اصغر نجی معلومات عام کرنے والے میڈیا پلیٹ فارمز پر برس پڑیں

میں چاہتی ہوں کہ تمام میڈیا پرسن مجھے اور پیغامات بھیجنا بند کریں، صرحا اصغر


ویب ڈیسک August 11, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کی اداکارہ صرحا اصغر نجی معلومات عام کرنے والے میڈیا پلیٹ فارمز پر برس پڑیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں خبر گردش کر رہی ہے کہ پاکستان شوبز کی اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔

وائرل ہونے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عاصم نامی ایک شخص صرحا کا گھر تک پیچھا کیا اور ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ان کے شوہر نے اور اداکارہ نے پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔


تاہم صرحا اصغر نے خبر وائرل ہونے کے بعد انسٹاگرام اسٹوری پر پیغام جاری کرتے ہوئے نجی معلومات عام کرنے والے میڈیا پلیٹ فارمز پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'میں چاہتی ہوں کہ تمام میڈیا پرسن مجھے پیغامات بھیجنا بند کریں، اپنی ریٹنگز کیلئے مجھے اور شوہر کو انٹرویو کیلئے مستقل کالز کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے اور اُن نیوز چینلز کو بھی شرم آنی چاہیے جنہوں نے اس واقعے کے ساتھ نجی معلومات بھی عام کر دی ہیں۔ ہم ٹھیک ہیں الحمد اللہ۔'

CWCW

واضح رہے کہ صرحا اصغر کی عدم دلچسپی کی ِبنا پر ملزم کو رہا کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں