پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع

پی ٹی آئی کارکنوں کو 9 مئی واقعات میں حراست میں لیا جا رہا ہے،گزشتہ شب بھی 100 سے زائد مقامات پر چھاپے


ویب ڈیسک August 11, 2023
(فوٹو: فائل)

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس افسران کو نئی فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کریک ڈاؤن کا فیصلہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کارکنوں کو یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا کہا گیا تھا۔ جس کے بعد پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی پارٹی پرچم کسی مقام پر نظر نہ آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو 9 مئی کے واقعات میں حراست میں لیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے گزشتہ شب بھی 100 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور مطلوبہ شخص نہ ملنے پر قریبی عزیز و اقارب کو تھانے لے جایا گیا ہے۔ بیشتر زیر حراست افراد کو تصدیق کے بعد شخصی ضمانت پر رہائی ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |