چیئرمین پی ٹی آئی کا موبائل فون فرانزک کیلیے بھجوا دیا گیا

سابق وزیراعظم کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے موبائل فون میں موجود ڈیٹا مددگار ثابت ہوگا، پولیس ذرائع

(فوٹو: فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی کا موبائل فون پولیس نے فرانزک کے لیے بھجوا دیا۔


ذرائع کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا موبائل فون اُن کی لاہور میں زمان پارک سے گرفتاری کے وقت قبضے میں لیا تھا، جسے اب فرانزک کے لیے بھجوایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے موبائل فون میں موجود ڈیٹا مددگار ثابت ہوگا۔
Load Next Story