سندھ کابینہ نے جاتے جاتے نگراں حکومت کے دورمیں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

صرف سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اور ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں میں بھرتیاں ہوسکیں گی


ویب ڈیسک August 11, 2023
فوٹو: فائل

سندھ کابینہ نے نگراں حکومت کے دور میں تمام محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔

سندھ کابینہ نے الوداعی اجلاس میں صوبے میں ملازمتوں پر بھرتی سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے نگراں حکومت کے دور میں بھرتیوں پرپابندی عائد کردی۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق نگراں دورحکومت میں صرف سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری بھرتی کے عمل اور ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں میں بھرتیاں ہوسکیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں