رانی مکھرجی کے پانچ ماہ کا حمل ضائع ہونے کا انکشاف

اداکارہ نے یش چوپڑا کے ہیڈ ادیتیہ چوپڑا سے شادی کی ہے اور 2015 میں ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی


ویب ڈیسک August 11, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 میں ان کا پانچ ماہ کا حمل ضائع ہوگیا تھا۔

اداکارہ نے انڈین فلم فیسٹیول میلبرن کے خصوصی ایونٹ میں گفتگو کے دوران اپنے شوبز کیریئر کے مختلف مراحل بیان کیے ہیں۔

رانی مکھرجی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم 'مسز چیٹرجی ورس ناروے' کی تشہیری مہم کے دوران اپنے مس کیرج کے واقعہ کو بیان نہیں کیا ورنہ لوگ اسے ایک تشہیری طریقہ سمجھتے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا وبا کے دوران دوسری مرتبہ حاملہ ہوئی تھیں لیکن پانچویں مہینے ہی ان کا مس کیرج ہوگیا۔

اداکارہ نے بعد بتایا کہ ان کے حمل ضائع ہونے کے دس دن بعد فلم کے پروڈیوسر نے اسکرپٹ کے ساتھ رابطہ کیا اور انہیں فلم کی کہانی اپنی ذہنی حالت سے قریب محسوس ہوئی۔

واضح رہے کہ رانی مکھر جی نے یش چوپڑا کے ہیڈ ادیتیہ چوپڑا سے شادی کی ہے اور 2015 میں ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں