پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 16 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گا


جہانزیب عباسی August 11, 2023
فوٹو فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت کو سپریم کورٹ نے 16 اگست کی سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی۔

رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 16 اگست کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا سترہ جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔