دانش کنیریا نے کھیلوں کی عدالت جانے کا ارادہ کرلیا

انگلینڈ پہلے میرے خلاف ثبوت فراہم کرے پھرغلطی تسلیم کرنے کا کہے،سابق اسپنر


AFP May 08, 2014
انگلینڈ پہلے میرے خلاف ثبوت فراہم کرے پھرغلطی تسلیم کرنے کا کہے،سابق اسپنر فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے یورپیئن کورٹ یا کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں ای سی بی کی جانب سے خود پر عائد تاحیات پابندی کو چیلنج کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لندن ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے اور اپنے وکلا سے مشورے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کروں گا، کنیریا لندن کی ہائیکورٹ سے اپیل مسترد ہونے کے باوجود فکسنگ کیس میں اپنی بیگناہی پر مصر ہیں، انھوں نے کہاکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پہلے میرے خلاف ثبوت فراہم کرے پھر مجھے غلطی تسلیم کرنے کا کہے، انھوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ میں نے مرون ویسٹ فیلڈ کو ان چیزوں میں پھنسایا؟کوئی ای میل یا ایس ایم ایس ہے جومیں نے اسے کیا ہو، یا پھر میں نے اس کو مار پیٹ کر غلط کاموں پر مجبور کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں