آئین میں نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلیے 8 دن کا وقت ہے صدر صاحب دستور پڑھ لیں شہباز شریف

معلوم نہیں صدر صاحب کو خط لکھنے کی اتنی جلدی کیوں تھی، نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کل تک ہوجائے گا، وزیراعظم

فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کی جانب سے لکھے جانے والے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم نہیں صدر صاحب کو خط لکھنے کی کیوں جلدی تھی۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر صاحب کے خط کا ابھی پتا چلا، پتا نہیں انہیں کیا جلدی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی 12 اگست کل ہے، آئین میں نگران وزیراعظم کی تقرری کے کئے آٹھ دن کا وقت ہے، صدر عارف علوی کو آئینی مدت کا انتظار کرنا چاہیے تھا، صدر صاحب آئین کی کتاب پڑھ لیں کیونکہ آئین میں آٹھ دن کا وقت مقرر ہے۔


مزید پڑھیں: '' 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کا نام دے دیں'' صدر کا وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر کو خط

شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کیلیے آج اجلاس بلایا ہے، کل تک اس کا فیصلہ ہوجائے گا، تین دن میں فیصلہ نہ ہوا تو پھر فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی اور اگر پارلیمانی کمیٹی کامیاب نہ ہوئی تو آئین کے مطابق معاملے کو الیکشن کمیشن دیکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ سولہ ماہ انتہائی مشکل تھے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ماضی میں کہا گیا سںب ڈاکو چور ہیں اور ملک میں ایسے کلچر کو فروغ دیا گیا۔
Load Next Story