حسن ابدال باپ نے جان دے کر بیٹے کودریا میں ڈوبنے سے بچالیا

ریسکیو 1122 نے متوفی کی لاش کو دریائے ہرو سے نکال کر تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کیا


ویب ڈیسک August 11, 2023
فوٹو: فائل

فوجی مل کے قریب باپ بیٹے کو بچاتے ہوئے خود دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منیر آباد واہ کینٹ کا رہائشی محمد مہتاب اور اس کا بیٹا دریائے ہرو میں نہارہے تھے کہ اچانک بیٹا دریا میں ڈوبنے لگا، مہتاب نے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگادی۔

محمد مہتاب کی جدوجہد سے اس کا بیٹا تو ڈوبنے سے بچ گیا مگر وہ خود دریا کی بپھری ہوئی موجوں کا شکار ہوگیا۔

ریسکیو 1122 نے متوفی کی لاش کو دریا سے نکال کر تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں