آئی پی ایل کے دوران الجھنے والے کیرون پولارڈ اور مچل اسٹارک پر جرمانے عائد

دونوں کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کا جرم قبول کرلیا۔


Sports Desk May 08, 2014
دونوں کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کا جرم قبول کرلیا۔ فوٹو: فائل

آئی پی ایل کے دوران الجھنے والے کیرون پولارڈ اور مچل اسٹارک پر جرمانہ عائدکردیا گیا، یہ واقعہ گذشتہ روز ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔

دونوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی جس پر ممبئی کے مچل اسٹارک نے بنگلور کے پولارڈ کو مارنے کے انداز میں گیند کی، اس پر وہ غصے سے بھڑک اٹھے، انھوں نے بھی انتہائی جارحانہ انداز میںاپنا بیٹ بولر کی جانب پھینک دیا، دونوں نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کا جرم قبول کرلیا، پولارڈ کو 70 فیصد جبکہ اسٹارک کو 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی، اسی مقابلے میں دونوں ٹیموں کی کپتانوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو بھی جرمانے ہوئے تاہم اس کا سبب سلو اوور ریٹ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں