صدر مملکت نے پانچ بلوں کی منظوری دے دی

آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت صدر مملکت نے گیس چوری کی روک تھام اور وصولی کے بل کی منظوری بھی دی

—فوٹو فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت پانچ بلوں کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے گیس چوری کی روک تھام اور وصولی کے ترمیمی بل 2023، پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کارپوریشن (تبدیلی) ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی۔


اس کے علاوہ صدر مملکت نے ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2023 اور تجارتی تنازع کے حل کے بل کی بھی منظوری دی۔

علاوہ ازیں صدر مملکت نے عبد الرزاق داؤد کی مزید پانچ سال کیلئے بطور لمز یونیورسٹی کے پرو چانسلر کی منظوری بھی دی۔ صدر مملکت نے دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 10 کے تحت دی۔
Load Next Story