احسن اقبال کیخلاف 2018 میں دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت 15 اگست کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا


ویب ڈیسک August 11, 2023
(فوٹو : فائل)

سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

سپریم کورٹ میں احسن اقبال کیخلاف 2018 میں توہین عدالت کی درخواست عدلیہ مخالف تقاریر کی بنیاد پر دائر کی گئی تھی۔

اس درخواست کو سپریم کورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15 اگست کو سماعت کرے گا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کو سماعت کے حوالے سے نوٹسسز بھی جاری کردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں