ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی بھارتی دفترخارجہ کا بیان سامنے آگیا
پاکستانی ٹیم کے ساتھ دوسرے ممالک سے آئی ٹیموں کی طرح برابر کا سلوک کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ
نئی دہلی میں وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران ''ضروری سیکیورٹی'' ملے گی اور ان کے ساتھ دوسرے ممالک سے آئی ٹیموں کی طرح برابر کا سلوک کیا جائے گا۔
اکتوبر میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بھارت میں اپنی ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے "تشویش" کا اظہار کیا تھا۔
بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ "پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی کسی بھی دوسرے ملک کی کرکٹ ٹیم کی طرح برتاؤ کیا جائے گا۔"
مزید پڑھیں: ورلڈکپ، آئی سی سی سے سیکیورٹی ضمانت طلب کی جائے گی
انہوں نے سیکیورٹی کے مسائل کے حوالے سے کہا کہ ''میں سمجھتا ہوں کہ اس سوال کو ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں یا منتظمین کی طرف بہتر طور پر دیاجانا چاہیے، اور یقیناً، ہم امید کریں گے کہ تمام ضروری سیکیورٹی نہ صرف انہیں (پاکستانی ٹیم) بلکہ دیگر تمام شرکا کو فراہم کی جائے گی''۔
مزید پڑھیں: بھارت اب فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے رواں ہفتے جاری کردہ نظرثانی شدہ ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق بھارت اور پاکستان 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے عہدیداروں نے مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا کیونکہ یہ میچ اصل میں 9 روزہ ہندو مذہبی تہوار کے آغاز پر ہونا تھا۔