بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری کے معاملے پر پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کردی

پولیس زمان پارک سے جو چیزیں اٹھا کر لے کر گئی اُن میں ڈائری شامل نہیں تھی، فرخ حبیب


ویب ڈیسک August 11, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے منسوب ڈرائری کے معاملے پر ردعمل جاری کردیا۔

پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ مبینہ ڈائری اور اس کے متن کی تردید کرتے ہیں اور نہ ہی اس سے بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ڈائری عمران خان یا اُن کی اہلیہ کی نہیں تو اس میں لکھا متن کیسے اُن سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ڈرامہ پاکستان کے اصل مسائل خصوصاً حکومتی فسطائیت ، ظلم و جبر اور آئین و قانون کی پامالی سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی نے عمران خان کو عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کی ہدایات دیں، مبینہ ڈائری سامنے آگئی

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ چاہے جتنی مرضی سازشیں کر لیں، ان سازشی عناصر کو بالآخر عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پولیس زمان پارک سے جو چیزیں اٹھا کر لے کر گئی اُن میں ڈائری شامل نہیں تھی اور نہ ہی ہماری قانونی ٹیم نے ڈائری سے متعلق رپورٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ڈائری بشریٰ بی بی کی ہے پولیس کو دیکھ کر انہوں نے اسکے کچھ صفحات پھاڑ دیے تھے، جاوید چوہدری

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہے سیاست میں متحرک نہیں لیکن ان سے متعلق مسلسل کردار کشی افسوس ناک ہے، میڈیا مضحکہ خیز من گھڑت پلانٹڈ پروپیگنڈے سے اجتناب کریں اور بشریٰ بی بی کی کردار کشی بند کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔