چارلس صاحب برطانیہ کے بادشاہ ’’لگ گئے‘‘
بادشاہ معہ ملکہ عالیہ اور شہزادے شہزادیاں گلے پڑ جاتے ہیں
لیجیے، چارلس صاحب برطانیہ کے بادشاہ ''لگ گئے''، جی بالکل! ہمیں ''بادشاہ بن گئے'' لکھنا چاہیے لیکن برطانوی بادشاہت کے اختیارات دیکھتے ہوئے بادشاہ یا ملکہ بننے اور بادشاہت سنبھالنے کے الفاظ مذاق لگتے ہیں، چوں کہ چارلس صاحب کی بادشاہت نوکری لگنے جیسی ہے، ایسے ہی جیسے ہمارے ہاں کہا جاتا ہے بھائی جمیل کا لمڈا ایس ایچ او لگ گیا۔
آپا شکیلہ کا لڑکا پٹواری لگ گیا، بَنّے میاں کا سالا محکمۂ تعلیم میں لگ گیا، حالاں کہ یہ لگنے والے جتنے سیاہ سفید کے مالک ہوتے ہیں، اس سے آدھے بھی سیاہ سفید کی مالک برطانوی بادشاہت ہوجائے تو برطانیہ کی جمہوریت کا منہ لال پیلا ہوجائے گا، ایسے میں محترم چارلس کے تاج پہن لینے کو ''بادشاہ لگ گئے'' کہنا ہی مناسب لگتا ہے۔
ہم کیا کریں کہ ہم نے بادشاہوں کے بارے میں جو کچھ پڑھا، فلموں میں دیکھا اور چند زندہ ''ملوک'' کی بابت جو کچھ جانا ہے، اس کی بنا پر بھائی چارلس ہمیں کسی زاویے سے بادشاہ نہیں لگتے۔ بس دوران شہزادگی ان کے کچھ اطوار شاہانہ نازنخروں کا پتا دیتے ہیں، جیسے اس وقت شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق موصوف کے،''صبح اٹھتے ہی ایک خدمت گار منہ کی دھلائی اور چہرے سے روئیں کی مونڈائی میں ان کی مدد کرتا ہے۔
پہننے کے لیے لباس نکال کر پیش کردیتا ہے، یہاں تک کہ ان کے ٹوتھ بُرش پر پیسٹ لگانا بھی اس کی ذمے داری تھی۔ ایک اور خادم ان کے زیرجامے دھوکر بستر پر لارکھتا ہے۔ ناشتے کا اہتمام بندھے ٹکے قاعدے کے مطابق یوں ہوتا ہے: ٹرے پر دائیں طرف پیالی اور طشتری رکھی ہوتی ہیں۔
جن کے ساتھ ایک طلائی چمچا ہمیشہ گھڑی کی سوئی کے پانچ بجنے کے زاویے پر رکھا ہوتا ہے، مکھن تین عدد گولیوں کی صورت میں اور خوب ٹھنڈا میں ہونا لازمی ہے، توس لازماً ایک طلائی ریک میں رکھے ہوتے ہیں، انھیں کبھی پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ مختلف جیمز، جیلیز، نارنگی کا مُربّہ اور شہد ایک الگ طلائی ٹرے میں لقمہ بننے کے منتظر ہوتے ہیں۔''
بس کُل ملاکر یہ اور ایسے کچھ نخرے اور جکڑے ہوئے معمولات ہی بادشاہی کی باقیات کے طور پر بچے ہیں۔ ان کے ناشتے میں انڈا نہ ہونے پر ہمیں حیرت ہوئی، ہمارے لیے تو صبح نام ہی ابھرتے سورج کے بجائے اس کے ہم شکل فرائی انڈے کا ہے، یہ جان کر کتنی خوشی ہوئی کہ ہم بلاناغہ انڈا کھاتے ہیں اور اُدھر ''بادشہ کو بھی میسر نہیں انڈا ہونا۔''
بادشاہ لگنا تو چھوڑیے ہماری عقل اس آئینی بادشاہت ہی کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔ ہمیں یہ ایسی ہی اصطلاح لگتی ہے جیسے ''نثری نظم''،''سود سے پاک بینکنگ''، ''عوام دوست بجٹ۔'' اس قسم کی کچھ باہم متضاد تراکیب اور اصطلاحات ہم آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں، اگر آپ کو ان کے حقیقت ہونے پر یقین آنے کی جگہ ہنسی نہ آئے تو جو چور کی سزا وہ ہماری سزا، سچا سیاست داں، شاکرِشوہر بیوی، فدائے اہلیہ شوہر، غیرجانب دار صحافی، دیانت دار صنعت کار۔۔۔کہیے یقین آیا یا ہنسی آئی!
بہرحال جب برطانیہ کی شاہی کو سب آئینی بادشاہت کہتے ہیں تو ماننا ہی پڑتا ہے، یوں بھی ''مان'' ہمارے نام کا اٹوٹ انگ ہے، اس لیے نام کے زیراثر ہم وہ دعوے بھی مان لیتے ہیں جنھیں تسلیم کرنا کسی ذی شعور کے لیے ممکن نہیں، جیسے جب ''کوئی'' کہے کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کسی کا یہ اصرار ہو کہ بچوں کی طرح اس کے فیصلے بھی غیرسیاسی ہوتے ہیں، ایک اداکارہ کا یہ بھولپن کہ ''لوگ ہمارا (بس) چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں''، نوازشریف کے پلیٹلیٹس کی کمی اور عمران خان کا پلاستر۔۔۔ہمیں ان سب پر یقین کامل ہے۔
سو آئینی بادشاہت کے وجود سے کیسے انکار کرسکتے ہیں۔ خیر حیرت تو ہمیں یہ جان کر بھی ہوئی تھی کہ برطانیہ کا آئین غیرتحریری ہے۔
عرصے تک ہم یہ سمجھتے رہے کہ انگریز نرے ان پڑھ ہیں کہ اب تک ایک آئین نہ تحریر کرسکے، ہمیں دیکھو پچھتر سال میں تین آئین بنا ڈالے اور آخری دستور کو بھی ترامیم واضافے کرکے کچھ کا کچھ بناتے رہے ہیں۔ جب ہم نے اپنے دوست بابو بھائی کو بتایا کہ برطانیہ کا آئین غیرتحریری ہے تو حیرت سے ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کچھ دیر سکتے کی حالت میں رہنے کے بعد بولے ''ابے لے۔۔۔ کِے سے جھائل ہے ں آئین بھی نہ لکھ سکے، فِر وی دیکھو کِے سے پٹرپٹر انگریزی بولتے ہیں۔''
بابوبھائی کا تو پتا نہیں لیکن ہماری سمجھ میں آخر یہ بات آگئی کہ انگریز جیسی روایت پسند اور قواعد وضوابط کی پابند قوم ہو تو غیرتحریری آئین کی بھی پاس داری کی جاتی ہے، ورنہ ''بعض ممالک'' میں تو تحریرشدہ دستور بھی جب چاہے گم شدہ کردیا جاتا ہے۔
یہ انگریزوں کی روایت پرستی ہی ہے کہ انھوں نے بادشاہت کو بزرگوں کی نشانی سمجھ کر سنبھال رکھا ہے، یہ الگ بات ہے کہ بادشاہی کے دانت نکال دیے اور ہاتھ باندھ دیے ہیں، شاہی خاندان بھی اپنی ''رعایا'' کے خیال سے خود کو بہت سنبھال سنبھال اور سینت سینت کر رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم چھیانوے سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں، اور ولی عہد چارلس کو اس عمر میں بادشاہی نصیب ہوئی جس عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی پرانے زمانوں کے کتنے ہی بادشاہ سلامت بے صبرے شہزادوں کے ہاتھوں سلامت نہیں رہے تھے۔ سنبھالنے کی یہ سہولت لیڈی ڈیانا سے ان کے خاندان بدر ہوتے ہی واپس لے لی گئی تھی، پھر یہ ہوا کہ وہ ایک پراسرار حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے چلی گئیں۔
انگریز کس قدر قدامت پسند وروایت پرست ہیں، اس کا اندازہ نئے تاج ور کی تقریبِ تاج پوشی کی تام جھام سے لگایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر پروٹیسٹنٹ عقیدے کی نگاہ بانی سمیت ادا کی جانے والی مذہبی رسوم دیکھ کر لگتا تھا بادشاہ کی تاج پوشی نہیں ہورہی ہماری کسی خانقاہ میں نئے گدی نشین کی دستار بندی کی جارہی ہے۔ ہمارے خیال میں اہل برطانیہ یا کم ازکم شاہی خاندان نے علامہ اقبال کے اس مصرعے کو سینے سے لگا رکھا ہے،''جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی''
برطانیہ والوں نے اس مصرعے کی تقلید میں نہ دین کو سیاست سے جُدا ہونے دیا نہ چنگیزی کو، عراق اور افغانستان پر مسلط کردہ جنگوں میں دامے، درمے، سُخنے شرکت چنگیزی روش ہی تھی۔ اس بار رسم تاج پوشی کے تزک واحتشام پر 250 ملین پاؤنڈ برطانوی حکومت نے اپنی جیب سے لُٹائے، ورنہ پچھلی تقریبات کے لیے سونے کی چُڑیا ہندوستان سے معدنیات کی جنت افریقا تک کے وسائل تاج برطانیہ کو میسر تھے۔ لیکن اب معاملہ اپنے خرچے پر خوش رہنے کا ہے، اور یہ خرچہ بھی ان حالات میں کیا گیا جب معیشت کی حالت دگرگوں ہے، مہنگائی گیارہ فی صد بڑھ چکی ہے۔
جو گذشتہ چالیس سال میں سب سے بڑا اضافہ ہے، ملک بھر کے ڈاکٹروں، نرسوِں، اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین سے مہینوں پہلے صاف صاف کہ دیا گیا کہ حکومت کے کَنے پیسے نہیں، لہٰذا اُجرت بڑھنے کی کوئی امید نہ رکھیں، کرنا ہے تو اسی تنخواہ پر کام کرتے رہیں۔
پچھلے برس مفت خوراک فراہم کرنے والے ''خیراتی بینکوں'' سے استفادہ کرنے والوں میں 7لاکھ 50 نئے افلاس زدہ افراد کا اضافہ ہوگیا ہے، اور ہنگامی بنیادوں پر بھیجے جانے خوراک کے پارسل تین ملین ہوگئے تھے۔
ایسے میں جب روٹی کے لالے پڑے ہوں تو شاہی خاندان کے لعل کو تخت سنبھالتے اور دمکتے تاج کے لشکارے دکھانے کے لیے بھاری رقم خرچ کرنے پر ردعمل تو ہونا ہی تھا، جسے روکنے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر ''پبلک آرڈر بل'' منظور کیا گیا، جس کا مقصد قرار پایا کہ یہ بل ''پولیس کو، برطانیہ اور ویلز میں اس موسم گرما میں منعقد ہونے والی کھیل اور ثقافت کی اہم سرگرمیوں میں خلل ڈالنے سے روکنے کے لیے طاقت فراہم کرے گا۔'' پھر دنیا نے یہ منظر دیکھا کہ مادرجمہوریت کہلانے والی سرزمین پر بادشاہت کے خلاف مظاہرہ کرنے والی جمہور کو عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والی پولیس دھڑادھڑ گرفتار کر رہی ہے۔
ہمارے خیال میں برطانوی عوام کو تاج پوشی کی تقریب پر ہونے والے سرکاری اخراجات کا صدمہ برداشت کرلینا چاہیے، یہ سوچ کر کہ کچھ رسمی اختیارات اور عشروں بعد ہونے والی ایسی ایک آدھ تقریب ہی تو ہے جس کے سبب برطانیہ کا شاہی خاندان اپنا شاہانہ بھرم قائم رکھے ہوئے ہے، ورنہ آںجہانی ملکہ جانے کب کا ''اے ختم کرو یہ موا فینسی ڈریس شو'' کہہ کر شاہی قواعد وضوابط میں جکڑی زندگی تج چکی ہوتیں اور اہل برطانیہ بے ہماری طرح بادشاہوں سے محرومی کا دکھ جھیل رہے ہوتے۔ بھائی انگریز! دیکھو ہمیں جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو۔ تمھارے پُرکھوں نے ہم سے بادشاہت چھین لی تھی، اور ہمیں اب تک یہ محرومی کھائے جاتی ہے۔
اس محرومی کو دور کرنے کے لیے ہم نے ''ملکہ ترنم'' اور ''شہنشاہ غزل'' سے کام چلانے کی کوشش کی، لیکن سواد نہ آیا، بھئی وہ کاہے کا بادشاہ جو اپنے سُر ہی اٹھاتا رہے دوسروں کے سَر نہ جھکائے۔ اگرچہ ہمارے ہاں پولیس کے سپاہی سے سرکاری دفاتر کے کلرکوں تک ''ساشے پیک'' میں طرح طرح کے بادشاہ دست یاب ہیں، سیاسی جماعتوں میں ملوکیت سے جاگیرداروں کی سلطنتوں تک شاہانہ مظاہر کی فراوانی ہے، ''مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی۔''
کراچی سے تعلق رکھنے اور ایک سو بیس گز کے مکان میں رہنے والے ایک سیاسی ''قائد'' نے اپنی سال گرہ پر طلائی تاج پہن اور سونے کی تلوار سے کیک کاٹ کر کوشش کی تھی کہ بادشاہوں کے لیے تڑپتے عوام کو شہنشاہی رنگ ڈھنگ کی ایک جھلک دکھا کر مطمئن کرسکیں، اب وہ خود ''ایک تھا بادشاہ'' کی تفسیر ہوچکے ہیں۔ ہمارے دیگر سیاسی راہ نما بھی اپنے محلات، رہن سہن اور اندازِسیاست کے ذریعے دراصل قوم کی اسی محرومی کا ازالہ کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
تو برطانیہ والو! ہمیں دیکھ کر سبق لو، اور جان لو کہ اگر ملک میں ایک بادشاہ نہ ہو تو نہ جانے کتنے بادشاہ معہ ملکہ عالیہ اور شہزادے شہزادیاں گلے پڑ جاتے ہیں۔