ڈومیسٹک نظام بحال کرکٹرز کیلیے 2 دروازے کھل گئے
فرسٹ کلاس کرکٹ میں 8ریجنز کی قائد اعظم ٹرافی کا10 ستمبر سے آغاز
پرانا ڈومیسٹک اسٹرکچر بحال ہوگیا اور کرکٹرز کیلیے 2دروازے کھل گئے۔
مصباح الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ ٹیکینکل کمیٹی نے سابق کرکٹرز کی مشاورت سے سفارشات تیار کرلی تھیں، ان کی روشنی میں تیار کیے جانے والے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا پلان سامنے آگیا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹاپ 8ریجنز کا قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ 10 ستمبر کو شروع ہوگا۔
ٹیموں کا انتخاب سیزن 2018/19کی پوزیشنز کی بنیاد پر کیا گیا، ان میں پشاور، کراچی وائٹس،لاہور بلوز، راولپنڈی،فاٹا، ملتان، لاہور وائٹس اور فیصل آباد شامل ہیں، فیصل آباد کی عمدہ کارکردگی میں کوچ تنویر شوکت کا اہم کردار تھا،قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی ایبٹ آباد، لاہور اور راولپنڈی کریں گے۔
دوسری جانب 8 ڈپارٹمنٹس پریذیڈنٹ ٹرافی کیلیے 15 دسمبر سے برتری کی جنگ لڑیں گے،ان میں سوئی ناردرن گیس، سوئی سدرن گیس، واپڈا،کے آرایل، پی ٹی وی،نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک شامل ہیں، آٹھویں ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا، میچز کراچی میں ہونے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی ازسر نو بحالی بڑا چیلنج ہے، مصباح الحق
حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو 4 روزہ ٹورنامنٹ بھی قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ ہی شروع ہوگا، میچز کی میزبانی فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد کو دی گئی ہے۔یاد رہے کہ حنیف محمد اور پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹس میں ٹاپ پر جگہ بنانے والی ٹیمیں ترقی پاکر فرسٹ کلاس قائد اعظم اور پریذیڈنٹ ٹرافی ایونٹس میں کھیلنے کی حقدار بنیں گی۔
ون ڈے فارمیٹ کے پاکستان کپ میں 8،نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تمام 18ریجنز کی ٹیمیں شریک ہوں گی، اسی طرح فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس میں آخری نمبرز پر رہنے والی ٹیموں کو تنزلی کے بعد آئندہ سیزن میں گریڈ ٹو کھیلنا ہوگا۔
ڈپارٹمنٹس کا وائٹ بال ٹورنامٹ بھی شیڈول کیا جائے گا۔ہر ریجن پر 30رکنی اسکواڈ میں کم ازکم 2انڈر 21کرکٹرز شامل کرنے کی شرط عائد کردی گئی، انڈر 13، 16اور19 ٹورنامنٹس بھی ہوں گے۔