مارشل لا لگا تو اس کیخلاف بھی جنگ کرینگے طاہرالقادری
موجودہ فرسودہ اوراستحصالی نظام کا شاندار متبادل نظام تیارکرلیاہے،11مئی کواس کی جھلک دکھاؤں گا، طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہماری احتجاجی تحریک کے باعث فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا یا مارشل لا لگایا تو اس کیخلاف بھی جنگ کرینگے۔
انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوامی تحریک اپنے کارکنوں کے بل بوتے پر انقلاب نہیں لاسکتی، عوام کو اس میں شامل ہوناہوگا، 11مئی کا احتجاج صرف ایک دن کیلیے ہے، میں اس کیلئے وطن آگیا ہوتا مگر میری آنکھوں کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہے۔ انھوں نے ایک سوال پرکہاکہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کا احتجاج اکٹھے نہیں ہورہا، ان کا احتجاج ڈی چوک اسلام آباد میں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہاس تحریک کے نتیجے میں ایساکوئی معاہدہ نہیں ہوگا جو گزشتہ برس لانگ مارچ میں کیاگیا۔ انھوں نے ایک سوال پرکہاکہ موجودہ فرسودہ اوراستحصالی نظام کا شاندار متبادل نظام تیارکرلیاہے،11مئی کواس کی جھلک دکھاؤں گا، میرا نظام 35 صوبوں پر مشتمل ہوگا، ہر صوبہ ڈویژن ہوگا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان اوران کی کے پی حکومت ابھی نئی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی 40برسوں سے اقتدار پر قابض ہیں۔ انھوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ فوج اورآئی ایس آئی کیخلاف زہر اگلوایا گیا، میں دفاع پاکستان اور اس ادارے کے وقارکی بحالی کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔