بھارت سےشکست کا بدلہ ایشین گیمز میں لیں گے کپتان ہاکی ٹیم

ایشین گیمز میں زیادہ اچھے نتائج دینے میں کامیاب ہوں گے, عمر بھٹہ


Muhammad Yousuf Anjum August 12, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستانی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے ناتجربہ کاری کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن کی وجہ قرار دے دیا۔

ان کا کہناہے کہ ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم سےشکست کا بدلہ لے سکتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ سے ایشین گیمز کی تیاری کا بہت اچھا موقع ملا ہے، ایشین گیمز میں زیادہ اچھے نتائج دینے میں کامیاب ہوں گے۔

چنائی سے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کےسینئر ترین رکن نے موقف اختیار کیا کہ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا پوری ٹیم کو بہت دکھ ہے۔ ہمیں زیادہ بہتر رزلٹ دینا چاہیے تھا، ہر لڑکے نے سو فیصد کارکردگی دکھائی، زیادہ تر لڑکے تو پہلی بار سینئر ٹیم کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ جتنے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کو ملیں گے اتنا ہی پرفارمنس کا معیار بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کے ہاتھوں شکست، پاکستان سیمی فائنل سے باہر

عمر بھٹہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کس فارمیشن سے کھیلتی ہے، اس کا پہلے سے اندازہ نہیں تھا، اپنی سرزمین پر ہر ٹیم کا کھیلنے کا مورال زیادہ ہوتاہے۔ چار میں سے بھارت نے ہمیں تین گول پنالٹی پش پر کیے۔ اب ان کے پلان کا اندازہ ہوگیاہے کہ وہ کس طرح کھیلتےہیں۔

مزید پڑھیں: ایشین گیمز کیلئے پاکستان کا 305 رکنی دستہ چین جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہی گروپ میں ہے اور یقین ہے کہ وہاں ان کو ٹف ٹآئم دینے میں کامیاب رہیں گے۔ بھارت آنے سے پہلے بہترین فلکر ارباز انجری کا شکار ہوگئے، ہمارے پاس واحد آپشن سفیان ہی رہ گیاتھا،ارباز کے آنے سے کمبی نیشن بہتر ہوجائے گا، اگر اس کے ساتھ چند سینئر لڑکے بھی ٹیم کا حصہ بن جائے تو پھر بہت فرق پڑسکتاہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان ایشین گیمز کے سیمی فائنل تک رسائی پانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ایشین گیمز میں پاکستان، بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگاپور، ازبکستان شامل ہیں۔ پاکستان کا بھارت سے ٹاکرا تیس ستمبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |