ایشیاکپ کیلئے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز

مہنگے ترین ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے، پی سی بی


Sports Reporter August 12, 2023
ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30اگست کو ملتان میں ہوگا:فوٹو:پی سی بی

ایشیاکپ کے لیے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔

ابتدائی طورپر صرف پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹ دسیتاب ہیں۔ پاکستان میں ایشیا کپ کے چار میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ بک می ڈاٹ پی کے پر آن لائن ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق مہنگا ترین ٹکٹ 10 ہزار روپے کا رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 8 ہزار پانچ سو، 7 ہزار، 6 ہزار، 5 ہزار، 4 ہزار، ڈھائی ہزار اور 1500 روپے میں بھی ٹکٹس کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ ٹکٹ 14 اگست کو بھی عوام کو دستیاب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں