غیرملکی فنڈنگ پی ٹی آئی نے حتمی جواب جمع نہ کرایا تو فیصلہ سنا دینگے الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی 22 اگست کو شوکاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کرائے، الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کردے گا


ویب ڈیسک August 12, 2023
(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس کے سلسلے میں فیصلے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔


اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کرانے کی اجازت دی جاتی ہے، پی ٹی آئی 22 اگست کو شو کاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کرائے ۔


پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ حتمی جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس کو نمٹانے دے گا ۔ الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دے گا ۔ جوابدہ کیس کو طوالت دینے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے ۔


فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 50 ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائیں ۔ یہ رقم یتیم خانے کو دے دی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |