جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کو قید اور بیس لاکھ روپے جرمانہ
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سزا سنائی، مقدمہ 2021 میں درج کیا گیا تھا
راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دو سال قید اور بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ملزم حمید اللہ نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنا کر خاتون کو بلیک میل کیا تھا، جس پر متاثرہ نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرایا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 2021ء میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا اور مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے جرم ثابت ہونے پر حمید اللہ کو دو سال قید اور بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔