’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے دنیا بھر میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا
فلم کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی
اپنی ریلیز کے ایک برس کے قریب پہنچنے پر بھی عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کی بلاک بسٹر 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی کامیابیاں بند نہیں ہوئیں۔
'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔
فلم کی پروڈیوسر نے سوشل میڈیا پر خبر پوسٹ کی ہے کہ بلاک بسٹر فلم نے پوری دنیا سے 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کو 25 ممالک میں پانچ سو سے زائد جگہ ریلیز کیلئے پیش کیا گیا اور اس طرح یہ پاکستان سے باہر سب سے زیادہ اسکرین حاصل کرنے والی فلم بن گئی۔
فواد خان کی فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے ہی انٹرنیشنل باکس آفس پر پنجابی زبان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مووی کا اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔
1979 کی کلاسک فلم کے ری میک میں فواد خان کے ساتھ حمزہ علی عباسی، حمیمہ ملک، مرزا گوہر اور دیگر فنکار بھی شامل تھے۔