قومی کرکٹر فہیم اشرف نے منگنی کرلی

منگنی کی تقریب پنجاب میں ان کے آباٸی علاقے بھاٸی پھیرو میں ہوٸی


Sports Reporter August 12, 2023
فوٹو اسکرین گریپ / فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی فہیم اشرف نے دولہا بننے کی تیاری کرتے ہوئے منگنی کرلی۔

نوجوان آل راونڈر فہیم اشرف نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی راہ ہموار کرتے ہوئےمنگنی کرلی۔ منگنی کی تقریب پنجاب میں ان کے آباٸی علاقے بھاٸی پھیرو میں ہوٸی۔

تقریب میں رشتے داروں، عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

دریں اثناقومی کرکٹرز نے فہیم اشرف کو منگنی کی مبارکباد بھی دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں