غیرمعمولی رش کے باعث ملک بھر میں پاسپورٹ کی فراہمی تاخیر کا شکار
پاسپورٹ بنوانے کیلئے یومیہ درخواستوں کی تعداد 40 ہزار تک پہنچ گئی
پاسپورٹ بنوانے والوں کے غیر معمولی رش کے باعث ملک بھر میں پاسپورٹ کی فراہمی ایک ماہ سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر قائد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شہریوں کو ایک مرتبہ پھر پاسپورٹ کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری 10 دن کے بجائے ایک ماہ سے زائد، ارجنٹ پاسپورٹ 5 کے بجائے 15 روز اور فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈیلیوری بھی 2 کے بجائے 5 دن میں کی جا رہی ہے۔
غیر معمولی تاخیر کے باعث عمرہ زائرین، ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کے لئے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ بتایا جارہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کی تعداد 24 سے 26 ہزارکے بجائے 40 ہزار ہو گئی ہے۔
پاسپورٹ فراہمی میں تاخیر دور کرنے کے لئے پرنٹنگ کا دورانیہ بغیر تعطیل کے 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔