واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی سپاہی کی رائفل گر گئی
دوسرے جوان نے نیچے گری رائفل اٹھا کر واپس بھارتی فوجی کو پکڑائی
واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کیلئے رائفل اٹھانا بھی مشکل ہوگیا، پریڈ کے دوران بھارتی سپاہی کی رائفل گر گئی۔
ہفتے کے روز پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ کے دوران جب دونوں ملکوں کے قومی پرچم اتارے جارہے تھے کہ اس دوران بھارتی فوجی کی رائفل نیچے گرگئی تاہم فوری طور پر دوسرے جوان نے اسے نیچے گری رائفل اٹھا کر پکڑائی۔
پاکستان رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے پرچم اتارنے کی پریڈ میں حصہ لیا، اس موقع پر رینجرز کے جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھے۔
رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران وہاں موجود شرکاء نے 'اللہ اکبر' پاکستان زندہ باد کے نعروں سے لہو گرما دیا۔
واضح رہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب روزانہ شام کو منعقد ہوتی ہے جسے دیکھنے کیلئے دونوں طرف تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جبکہ دونوں ممالک کی افواج شاندار پریڈ کا مظاہرہ بھی کرتی ہیں۔