اعتماد کرنے والوں کا شکر گزار ہوں رب نے قوم کی خدمت کا موقع دیا نگراں وزیراعظم
اللہ پاک مجھے باعزت طریقے سے ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا کریں، انوار الحق کاکڑ
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے قوم کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔
اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں اُن سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر رب کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ دعاؤ ں کا طلب گار ہوں، اللہ پاک مجھے باعزت طریقے سے قومی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا کریں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اتفاق کے بعد نگراں وزیراعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کا نام صدر مملکت کو بھیجا جس کی انہوں نے منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں: انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر، صدر مملکت نے سمری منظور کرلی
انوار الحق کاکڑ کی نگراں وزیراعظم تعیناتی کے بعد انہیں منسٹر انکلیو سے پنجاب ہاؤس سخت سیکیورٹی میں منتقل کردیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ دو روز یہاں قیام کریں گے اور چودہ اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس میں ہمارا کوئی کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اختلافات کی تردید بھی کردی اور کہا ہے کہ میڈیا میں تحفظات کے حوالے سے آنے والی خبر درست نہیں کیونکہ پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو دیا تھا۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟
پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی وقت پر الیکشن کی حامی ہے جبکہ صوبائی صدر سندھ نثار کھوڑو نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا ٹائم فریم فوری جاری کرے۔