بابراعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے ویرات کوہلی

پہلے ہی دن سے بابراعظم نے بہت عزت اور تعظیم کا اظہار کیا، سابق بھارتی کپتان


ویب ڈیسک August 12, 2023
—فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میں کہا ہے کہ 'بابراعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے'۔

بھارتی اسپورٹس چینل کو دیےگئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے ساتھ میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا، عماد کے ساتھ میرا پہلے ہی سے رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابراعظم تم سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ 'اس کے بعد بابراعظم کے ساتھ ایک نشست ہوئی اور ہم نے کرکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی، پہلے ہی دن سے بابراعظم نے بہت عزت اور تعظیم کا اظہار کیا'۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی بن گئے

ویرات کوہلی کے مطابق 'بابر اعظم کے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی اس حقیقت کے باوجود کہ اب وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے جو تمام فارمیٹ میں کا شاندار کھلاڑی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے ٹی20 میں اپنی 10 ویں سنچری بنالی

سابق بھارتی کپتان کے مطابق 'بابراعظم نے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہے اور میں جب بھی بابراعظم کا میچ دیکھتا ہوں تو اچھا لگتا ہے'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں