ایشیاکپ رویندرا جڈیجا نے پاک بھارت مقابلے پر خاموشی توڑ دی

روایتی حریف کیخلاف میچ میں ناقابل تردید توقعات اور دباؤ ہے، آل راؤنڈر

روایتی حریف کیخلاف میچ میں ناقابل تردید توقعات اور دباؤ ہے، آل راؤنڈر (فوٹو: فائل)

بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے پر خاموشی توڑ دی۔

اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے انکشاف کیا کہ ''پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے وابستہ ناقابل تردید توقعات اور دباؤ موجود ہے لیکن بطور کھلاڑی ہندوستان جس بھی میچ میں شرکت وہ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہوتا ہے''۔

انہوں نے کہا کہ ''روایتی حریف کیخلاف ہم اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات، چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں، یہ ایک کھیل ہے دونوں طرف کے کھلاڑی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں اور جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں تاہم کوئی خاص نتیجے کی کوئی گارنٹی نہیں''۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ کیلئے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز

بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ ''آپ اپنی پوری کوشش کر سکتے ہیں اور جیتنے کے لیے کھیل سکتے ہیں لیکن دن کے اختتام پر اگر نتیجہ آپ کے مطابق نہیں ہوتا ہے، تو آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنا سب کچھ دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں''۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیاکپ میں 2 سمتبر کو گروپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔


مزید پڑھیں: بھارتی آل راؤنڈر نے نسیم شاہ کو ''اچھا فاسٹ بولر'' قرار دیدیا

شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

پاکستان چار میچز کی میزبانی کرے گا

ایشیا کپ کے تیرہ میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا 9 میچز کی میزبانی کرے گا

سری لنکا میں نو میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں چھ میچز کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا میں کینڈی پہلے راؤنڈ کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد کولمبو میں سپر فور مرحلے کے پانچ میچوں کے علاوہ 17ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔
Load Next Story