جعلی اسکیم میں سرمایہ کاری سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے عوام کو خبردار کردیا

ایسی جعلی اسکیمیں عوام کو قیمتی سرمائے سے محروم کر سکتی ہیں، ایس ای سی پی


Irshad Ansari August 13, 2023
ایسی جعلی اسکیمیں عوام کو قیمتی سرمائے سے محروم کر سکتی ہیں، ایس ای سی پی۔ فوٹو: نیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے عوام کو جعلی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے سے خبردار کردیا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام کو ایک بار پھر متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جعلی اور غیر قانونی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے پرہیز کریں کیونکہ ایسی جعلی اسکیمیں ان کو قیمتی سرمائے سے محروم کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھوکا دہی پر مبنی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے بچیں، ایس ای سی پی

ایس ای سی پی کے نوٹس میں آیا ہے کہ اے اے انٹر پرائزیز اینڈ انویسٹمنٹ، اے اے انٹر پرائزیز اور انیس احمد انٹر پرائز (سنگل ممبر) پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی عوام کو غیر قانونی اور سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے کرکے رقوم، سرمایہ اکٹھا کر رہی ہے۔

ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی اپنی رجسٹریشن کی حیثیت کو عوامی اعتماد حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہوئے غلط تاثر دے رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں