مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی سرکاری رائفل سے خودکشی
مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ اور کم ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے 600 کے قریب اہلکار اور افسران خودکشی کرچکے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں پیراملٹری فورس کے ایک اور اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلواما میں ایک فوجی بیس میں فائرنگ کی آواز سے افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ جائے وقوعہ پر ایک اہlکار کی سر میں گولی لگی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔
لاش کے قریب سرکاری رائفل بھی تھی۔ نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کی لاش کو ساتھی اہلکار ملٹری اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔
لاش کے پاس سے خودکشی نوٹ نہیں ملا تاہم گولی جس اینگل لگی تھی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اہلکار نے اپنے سر پر خود گولی ماری۔ خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ اور کم ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے 600 کے قریب اہلکار اور افسران خودکشی کرچکے ہیں۔