باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک سپاہی شہید

آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 13, 2023
(فوٹو فائل)

ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 اگست کی رات سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل بالخصوص خودکش دھماکوں میں ملوث تھے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی محمد شعیب نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں