غیر ملکیوں پر حملوں کے پیش نظر یمن میں امریکی سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند
حالات معمول پر آنے کے بعد مناسب وقت پر سفارت خانے کو عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا، امریکی محمکہ خارجہ
KARACHI:
امریکا نے مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملوں کے پیش نظر یمن میں اپنا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یمن میں امریکیوں کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں ملی ہیں تاہم دارالحکومت صنعاء میں مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر امریکی سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے جس سے عوام کو ویزے کی سہولت اور دیگر معلومات کی فراہمی معطل رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد مناسب وقت پر سفارت خانے کو عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مسلح افراد نے صناء میں یورپین یونین کے مشن پر کام کرنے والے فرانسیسی سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔