عبدالحنان شاہد ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے ایمرجنگ پلئیر قرار

قومی ٹیم پہلی بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام ہوئی تھی

قومی ٹیم پہلی بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام ہوئی تھی (فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن)

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلئیر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں بھارت نے ملائیشیا کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ پاکستان ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرسکا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نے نئے کھلاڑیوں آگے آنے کا بہترین موقع فراہم کیا، عبدالحنان شاہد غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ کے ایمرجنگ کھلاڑی کے طور پر اُبھر کے سامنے آئے۔


مزید پڑھیں: بھارت سےشکست کا بدلہ ایشین گیمز میں لیں گے، کپتان ہاکی ٹیم

یاد رہے کہ بھارت میں کھیلی جارہی ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پہلی بار پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو آخری گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

Load Next Story