راولپنڈی دفعہ 144 میں 19 اگست تک توسیع جشن آزادی کے اجتماعات مستثنیٰ ہونگے
شہر بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی،ضلعی انتظامیہ
ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 19 اگست تک توسیع کردی، جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات اور اجتماعات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی اور اسلحے کا استمعال بھی ممنوع ہوگا، تاہم جشن
آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات اور اجتماعات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا، دفعہ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے ون ویلنگ کی روک تھام کیلیے ون ویلنگ کرنے پر 2 روز کی پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق 13 اور 14 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔