خصوصی عدالت کا ایف آئی اے کو پرویز مشرف کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم

اگر کسی نے کوئی اضافی نوٹ بھی لکھا ہے تو وہ بھی پرویز مشرف کے وکلاء کو 14 مئی تک فراہم کیا جائے، عدالت


ویب ڈیسک May 08, 2014
22 مئی سے غداری کیس کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کرنے کا عمل شروع ہو گا، عدالت فوٹو: فائل

خصوصی عدالت نے غداری کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کو سابق صدر پرویز مشرف کو تحقیقاتی رپورٹ سمیت تمام دستاویزات 14 مئی تک فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے غداری کیس میں پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کو کیس کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ سمیت تمام دستاویزات فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیس کے حوالے سے تمام ریکارڈ تک رسائی ملزم کا قانونی حق ہے، تحقیقات کے دوران اگر کسی فرد نے کوئی اضافی نوٹ بھی لکھا ہے تو وہ بھی پرویز مشرف کے وکلاء کو فراہم کیا جائے تاکہ 22 مئی سے کیس کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کرنے کا عمل شروع کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے غداری کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ سمیت تمام ریکارڈ پرویز مشرف کو فراہم کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں