دنیا کا خوبصورت ترین باتھ روم
شنگھائی میں قائم آرکیٹیکچر فرم X+Living کی طرف سے اس باتھ روم کو ڈیزائن کیا گیا تھا
چین کے شہر نانجنگ میں واقع شاپنگ مال میں بنے باتھ روم کو دنیا کا سب سے خوبصورت باتھ روم کہا جارہا ہے۔
شنگھائی سے 270 کلومیٹر دور نانجنگ شہر کے ایک شاپنگ مال کی چھٹی منزل پر واقع دنیا کا سب سے شاندار اور متاثر کن پبلک باتھ روم موجود ہے۔ اس شاپنگ مال کے باتھ روم کو دنیا کا سب سے خوبصورت پبلک باتھ روم قرار دیا گیا ہے۔
مذکورہ بالا باتھ روم کو شنگھائی میں قائم آرکیٹیکچر فرم X+Living کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ نانجنگ میں Deji پلازہ شاپنگ مال کی چھٹی منزل پر بنے باتھ روم میں آکر آپ کو ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ کسی پرتعیش محل کے حصے میں آگئے ہوں۔
یہ باتھ روم ایک لمبی راہداری سے شروع ہوتا ہے جس کی دیواروں میں پودے لگے ہوئے ہیں۔ باتھ روم کے اس حصے کو ایک باغیچے میں چہل قدمی کے تجربے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔