شاعر مشرق علامہ اقبال کا 14 فٹ بلند مجسمہ تیار
مجسمے کی تیاری پر 20 لاکھ روپے خرچ ہوئے، سندھ حکومت نے یہ مجسمہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، نامور آرٹسٹ عاصم مرزا
پاکستان کے نامور مجسمہ ساز عاصم مرزا نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا چودہ فٹ بلند مجسمہ تیار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ملک کے نامور ہنرمند عاصِم مرزا نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم مرحوم لیاقت علی خان اور دیگر ممتاز شخصیات کے مجسمے تیار کیے ہیں۔
اس بار یوم آزادی کے پُرمسرت موقع پر انہوں ںے لیاقت علی خان کا مجسمہ تیار کیا ہے۔ اس مجسمے پر ملک کے ممتاز مصور عاصم مرزا کی بیس لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی ہے۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم مرزا کا کہنا ہے مجھے اپنے ملک سے عشق ہے اور ملک کی آن اور شان کو بڑھانے کے لیے کام کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور لیاقت علی خان کے مجسمے تیار کرنے سے شوق پیدا ہوا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال کا مجسمہ تیار کیا جائے، مجھے کئی بار قائد اعظم محمد علی جناح خواب میں آئے ہیں، ہمیں پاکستان سے پیار کرنا چاہیے۔
انہوں ںے مزید بتایا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال کا یہ مجسمہ سندھ حکومت نے خریدنے کا فیصلہ کیا تاہم میں اس پروجکیٹ سے کوئی منافع نہیں کماؤں گا۔