جشن آزادی منانے کا انوکھا انداز نوجوان نے سمندر کی گہرائیوں میں سبز ہلالی پرچم لہرادیا

طن سے محبت میں زیر سمندرخطرناک اسٹنٹ کیا کیونکہ ہم لوگ دنیا میں پاکستان کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، خاوراقبال

فوٹو: اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نوجوان نے جشن آزادی منانے کے لیے انوکھا انداز اختیار کیا اور سمندر کی گہرائیوں میں جاکر پاکستان اور یو اے ای کا پرچم لہرا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان خاور اقبال نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے سمندر کی گہرائیوں میں جاکر سبز ہلالی پرچم لہرادیا۔


وطن سے محبت کا جذبہ لیے خاور اقبال نےخطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے نہ صرف سبز ہلالی پرچم کو گہرے سمندر میں لہرایا بلکہ پرچم کو سیلوٹ بھی کیا۔

اس سلسلے میں خاور اقبال کا کہنا تھا کہ یوم آزادی ہے تو میں نے سوچا آزادی کو نئے انداز سے منایا جائے، چنانچہ میں گہرے سمندر میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے پرچم لے کر چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کو سیلوٹ کرتا ہوں، وطن سے محبت میں سمندر میں خطرناک اسٹنٹ کیا کیونکہ ہم لوگ دنیا میں پاکستان کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو، پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔
Load Next Story