افغان خواتین کیلیے جامعات کھولنے کا فیصلہ افغان حکومت کے سربراہ کریں گے وزیرتعلیم

ہیب اللہ اخوندزادہ بتاسکتے ہیں کہ خواتین کی جامعات میں واپسی اگر ہوگی تو کب ممکن ہوسکے گی، مولوی عبدالجبار


ویب ڈیسک August 13, 2023
—فائل فوٹو

افغانستان کی وزارت اعلیٰ کے مشیر نے جامعات میں طالبات کو دوبارہ داخلہ دینے کا معاملہ افغان حکومت کے سربراہ ہیب اللہ اخوند زادہ کی راضی مندی سے مشروط قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'اے پی' کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں طالبات کو جامعات کیمپس میں جانے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

اب اس ضمن میں وزارت اعلیٰ کے مشیر کا بیان منظر عام پر آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جامعات میں طالبات کی واپسی کے بارے میں ہیب اللہ اخوندزادہ بتاسکتے ہیں کہ خواتین کی جامعات میں واپسی اگر ہوگی تو کب ممکن ہوسکے گی۔

مولوی عبدالجبار نے کہا کہ ہیب اخوندزادہ نے ہی جامعات کو بند کرنے کا حکم دیا تھا اس لیے اب وہ جب کھولنے کا کہیں گے جامعات خواتین کے لیے کھول دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اگست 2021 میں طالبان نے امریکی انخلا کے بعد افغانستا میں کنٹرول حاصل کیا اور اس کے چند ماہ بعد ہی لڑکیوں کے چھٹی جماعت سے آگے اسکول جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں