لاہور ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے پر پولیس کا ٹرینی سب انسپکٹر گرفتار
ٹریفک وارڈن نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو روکا
پنجاب پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹر نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا جس پر ٹرینی سب انسپکٹر اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ٹریفک وارڈن نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو روکا جس پر موٹر سائیکل سوار ذوہیب کو لائسنس سمیت دیگر کاغذات فراہم کرنے کا کہا لیکن موٹر سائیکل سوار ذوہیب کاغذات فراہمی کے بجائے بدمعاشی پر اتر آیا۔
کاغذات فراہم نہ کرنے پر ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل کو وارڈن تھانہ لے جانے لگے تو ذوہیب نے کال کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیا۔ ساتھیوں میں پولیس کا ٹرینی سب انسپکٹر عدنان شاہ بھی شامل تھا۔
ٹرینی سب انسپکٹر عدنان شاہ نے آتے ہی ٹریفک وارڈنز پر تشدد شروع کر دیا۔ عدنان شاہ نے ٹریفک وارڈن خرم اور عمر کی وردی پھاڑ دی۔ عدنان شاہ کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ٹرینی سب انسپکٹر کو ٹریفک وارڈن نے موقع پر قابو کر لیا۔
ٹرینی سب انسپکٹر کو ٹریفک وارڈن تھانہ مسلم ٹاون لے گئے۔ تشدد کرنے ٹرینی سب انسپکٹر عدنان شاہ اور ذوہیب کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا گیا، دونوں ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔