نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حلف اٹھالیا

صدر مملکت عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے حلف لیا


ویب ڈیسک August 14, 2023
صدر مملکت عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے حلف لیا

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد میں انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہباز شریف کو سبکدوش ہونے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نگراں وزیراعظم نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی

 

قبل ازیں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹرمستعفی ہوگئے۔ انوارالحق نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قراردیدی گئی۔ انہوں نے غیر جانبداری کے اصولی مؤقف کے طور پر اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں