ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی آرمی چیف

نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں صحافی کا آرمی چیف سے سوال، خطاب کی بھی تعریف


ویب ڈیسک August 14, 2023
فوٹو فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری میں صحافی نے آرمی چیف سے ملک کی مستقبل کی صورت حال کے حوالے سے سوال کیا۔

صحافی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے دریافت کیا کہ آپ ملک کو کہاں دیکھ رہے ہیں؟ جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی۔


صحافی نے آرمی چیف سے کہا کہ گزشتہ شب کاکول میں پریڈ کے دوران آپ کا خطاب بہت اچھا تھا اور آپ کو مستقبل میں بھی ایسے ہی خطابات کرنے چاہیں۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حلف اٹھالیا

صحافی کے مکالمے پر آرمی چیف مسکرائے اور شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں