راولپنڈی نالہ لئی میں بچی اورعورت سمیت چار افراد ڈوب گئے

عورت کی شناخت 45 سالہ رفعت کنول کے نام سے ہوئی، دیگر افراد کی تلاش کیلیے آپریشن صبح تک ملتوی کردیا گیا


ویب ڈیسک August 14, 2023
فوٹو: فائل

شدید بارش کے دوران نالہ لئی میں بچی اور عورت سمیت چار افراد ڈوب گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے جس میں ایک اڑھائی سالہ بچی اور عورت سمیت چار افراد ڈوب گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ پیرودھائی کے قریب نالہ لئی میں اڑھائی سالہ بچی ڈوب گئی۔

دریں اثنا خیابان سرسید کے علاقے میں دو موٹرسائیکل سوار نالہ لئی میں جاگرے، ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے ایک لڑکے کو بچالیا جبکہ دوسرا پانی میں ڈوب گیا۔

علاوہ ازیں رزاق ٹاؤن چاکرہ روڈ پر ایک عورت نالے میں ڈوب گئی۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے 45 سالہ عورت کی لاش نالے سے برآمد کرلی جس کی شناخت رفعت کنول کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چکری روڈ شاہ قاف پلی سے ڈوبنے والا 10 سالہ بچہ بھی ہنوز لاپتا ہے، جبکہ اندھیرا ہوجانے کے باعث سرچ آپریشن صبح تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں