کراچی چڑیا گھر کا بن مانس ہارٹ اٹیک سے مر گیا

گزشتہ ڈیڑھ سال میں دو شیر ،ایک ہاتھی ،متعدد برن کے بچوں اوراب عوام کی توجہ کا مرکز بنے والے بن مانس کی بھی موت ہوگئی

بن مانس راجو کی یادگار فوٹو

چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں دو شیر ،ایک ہاتھی ،متعدد برن کے بچوں اوراب عوام کی توجہ کا مرکز بنے والے بن مانس کی بھی موت ہو گئی۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے اس کو طبی موت قراردیا جبکہ اطلاعات کے مطابق چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال بہترانداز سے نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جا ری ہے۔

ملک کی تاریخ کا سب سے قدیم کراچی چڑیا گھر جس کو ماضی میں گاندھی گارڈن بھی کہا جاتا تھا جہاں عوام کی بڑی تعداد تفریح کے لئے آ تی ہے جہاں مختلف اقسام کے جانور موجود جہاں بچے خوب انجوائے کرتے ہے اب یہ چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ جا ری ہے۔


ڈیڑھ سال میں دو شیر ایک ہاتھی اورمتعدد ہرن کے بچوں کی اموات ہو چکی ہے اب چڑیا گھر میں نر چیمپینزی کی موت ہو گئی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر اقبال نواز نے بتایا کہ چھبیس سالہ چیمپینزی (بن مانس) کی موت کی وجوہات جانے کے لئے ڈاکٹرز کو طلب کیا، راجو نامی چیمپینزی نر تھا اس کے ساتھ دو مادہ چیمپینزی بھی چڑیا گھر میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی موت کی وجوہات کو میڈیا کو بتائی جائیں گی۔ ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ کنسلٹنٹ کراچی زو نے وڈیو بیان میں کہاکہ میں ایگزامنگ کی ہے بن مانس کی ہلاکت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے کیونکہ اس کے گردے اور پھیپڑے ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بن مانس کے دل میں خون کا دورانیہ رک جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے بن مانس کی موت حرکت قلب بند ہو نے سے ہوئی ہے باقی چیزیں پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آ ئیں گی۔
Load Next Story