یوم آزادی پر وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

سزا میں معافی کا اطلاق قتل ، جاسوسی ، دہشتگردی یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا


ویب ڈیسک August 14, 2023
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی معافی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

120 دن کی سزا میں معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہو گا جو قتل ، جاسوسی ، دہشتگردی یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں